قومی اسمبلی اسلام آباد رینجرز کے حوالے کر دیا جائے اپوزیشن کی تجویز

چندمسلح افرادپارلیمنٹ گھس آئے توکون روکے گا،خورشیدشاہ،پیغام دیاگیاطالبان اسلام آبادپرقبضہ کرنے جارہے ہیں،فاروق ستار


Numainda Express March 04, 2014
واقعہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے،شیخ رشید،شفقت محمود،حکومت کسی کنفیوژن کاشکارنہیں،روحیل اصغر،بلیغ الرحمن فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشیدشاہ کے توجہ دلانے پر اسلام آبادمیں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعہ پربحث کرائی گئی، اجلاس شروع ہواتوشیخ رشیداحمدنے نکتہ اعتراض پرکہاکہ اسلام آبادمیں واقعہ ہونے کے باوجودکوئی سیکیورٹی نہیں، دہشت گردکسی بھی وقت پارلیمنٹ پرحملہ کردینگے۔

انھوں نے کہاکہ جب میں قومی اسمبلی میں داخل ہوا توگیٹ پرصرف 2 پولیس اہکارڈیوٹی پرتھے میری تجویزہے کہ اسلام آباد کو رینجرزکے حوالے کر دیاجائے تاکہ سیکیورٹی ایشوحل ہوسکے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے کہا ہم کسی کومذاکرات سے نہیں روکتے،وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کو اعتمادمیں لیں۔وزیرداخلہ مصروف ہیں توکوئی دوسرا وزیر ان کی جگہ ایوان میں آکربیان دے سکتاتھا۔چندمسلح افراد پارلیمنٹ کے اندر گھس گئے توانھیں کون روکے گا،اگرپارلیمنٹ ہاؤس پرحملہ ہواتوپھرحکومت کس نام کی ہوگی؟۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کرتصویریں کھنچوانے کاشوق نہیں ہے حکومت کنفیوژن کاشکار ہے۔

حکومتی رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغرنے کہاکہ سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے حکومت کسی کنفیوژن کاشکارنہیں ہے ،حکومت ہرشہیدکاحساب لے گی۔ طالبان اپنی روش سے بازنہ آئے توحکومت ایسے اقدامات کرے گی کہ عوام اورعوامی نمائندے خوددیکھیں گے۔تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمودنے کہاکہ گزشتہ 8 ماہ سے اسلام آبادمیں ریپڈ فورس نہیں بن سکی، سیکیورٹی پالیسی کے حوالے سے بنیادی نکات می تبدیلی کی ضرورت ہے۔ایم کیوایم کے فاروق ستارنے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادواقعے سے ثابت ہوگیاہے کہ یہ جنگ کسی اورکی نہیں بلکہ ہماری بقااورسلامتی کی جنگ ہے۔اس واقعے سے حکمرانوں کویہ پیغام دیاگیاہے کہ طالبان اسلام آبادپرقبضہ کرنے جارہے ہیں،ہم سیاست کوبچانے کی خاطرملک کوداؤپرلگارہے ہیں۔ قبل ازیںواقعے میںجاںبحق افرادکیلیے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔علاوہ ازیںپارلیمنٹ میںصحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ بلیغ الرحمن نے کہا کہ اسلام آبادواقعہ بزدلانہ فعل ہے ،انکوائری کیلیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں