جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان اور بابر حسن بھروانا الیکشن کمیشن ارکان مقرر
پارلیمانی کمیٹی نے دونوں ناموں کی منظوری دے دی
خیبرپختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان اور پنجاب سے بابر حسن بھروانا الیکشن کمیشن کے ممبر مقرر کر دیے گئے۔
پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر الیکشن کمیشن اراکین کا ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تقرری کر دی گئی۔
جسٹس ر اکرام اللہ خان کا تعلق سوات اور بابر حسن بھروانا کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے۔