اسلحہ برآمد ثابت ہوگیا عمران نیازی سیاست نہیں کررہا دہشت گردی پر اتر آیا ہے وزیرداخلہ
معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، وزیرداخلہ
RAWALPINDI:
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے گھر سے گولہ بارود نکلا ہے، ثابت ہوگیا عمران نیازی سیاست نہیں دہشت گردی پر اتر آئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا، پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں، سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے، یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا ہے، لاہور میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے گھر سے اسلحہ و بارود نکلنا اور پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے، ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ پونے چار سال قوم کو وعدوں کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے اب بتی چوک کی آوازیں لگارہے ہیں۔ عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے اور خیبرپختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے، معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔