اسلام آباد کچہری کے 12 راستےسیکیورٹی وال کی افادیت ختم

ضلعی عدالتوں کیلیے تعمیرشدہ کمپلیکس میں اسلام آبادہائیکورٹ قائم کردی گئی

ضلعی عدالتوں کیلیے تعمیرشدہ کمپلیکس میں اسلام آبادہائیکورٹ قائم کردی گئی

ضلع کچہری کی عدالتوں کے لیے 2007میں سیکٹرجی ٹین میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیرمکمل کی گئی مگرعین عدالتوں کی منتقلی کے وقت سابق صدر پرویزمشرف نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے اسلام آبادہائیکورٹ قائم کرڈالی اورنو تعمیرشدہ کمپلیکس اسلام آبادہائیکورٹ کے حوالے کردیا گیا۔


مشرف کی قائم کردہ اسلام آبادہائیکورٹ ختم ہوئی تواٹھارہویں ترمیم کے تحت سال2010 میں پھر اسلام آبادہائیکورٹ قائم کردی گئی مگر ضلعی عدالتوں کے لیے جوڈیشل کمپلیکس کی جگہ مختص ہوئی نہ وفاقی حکومت نے کوئی نوٹس لیا۔ اسلام آباد کچہری میں داخل ہونے کے لیے مجموعی طورپر 12سے زائدراستے ہیں جہاں نصب واک تھروگیٹس طویل عرصے سے خراب ہیں جبکہ پولیس اہلکاربھی ڈیوٹی کے بجائے خانہ پُری کرتے ہیں۔ 7سال قبل ضلع کچہری میں بم دھماکے کے بعدسیکیورٹی وال تو تعمیر کی گئی مگراس کی افادیت 12سے زائدداخلی راستے بناکر ختم کردی گئی۔ ضلع کچہری میں 5سال میں فائرنگ کے متعددواقعات بھی پیش آچکے ہیں مگر پھربھی سیکیورٹی کے مطلوبہ اقدام نہیں کیے گئے۔
Load Next Story