پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپےچیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری

عدالت نے 2 جون تک جواب طلب کرلیا


ویب ڈیسک May 25, 2022
(فوٹو: فیس بک) عدالت نے 2 جون تک جواب طلب کرلیا

ISLAMABAD: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی آزادی مارچ اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں سے متعلق درخوستوں پر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری کردیئے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشنمل بینچ کے روبرو پی ٹی آئی آزادی مارچ اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں سے متعلق 2 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکلا نے موقف دیا کہ ہمارے ایم این ایز، ایم پی ایز اور کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے، ہمارے 2 ممبران لاپتہ ہیں۔ جس پر عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 جون تک جواب طلب کرلیا۔

وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتاری اور چھاپوں سے روکا جائے، جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہا کہ اعلیٰ حکام کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں