چیئرمین ایچ ای سی کا تقرر وزیراعظم نے نئی کمیٹی بنادی

کمیٹی میں زاہدحامد،بلیغ الرحمن،طارق فاطمی، جاویداسلم شامل،پرانی 3رکنی کمیٹی ختم


Abid Hussain March 04, 2014
کمیٹی میں زاہدحامد،بلیغ الرحمن،طارق فاطمی، جاویداسلم شامل،پرانی 3رکنی کمیٹی ختم. فوٹو: فائل

حکومت کے لیے وفاقی اداروں کے سربراہان کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی تعیناتی ٹیسٹ کیس بن گیاہے اوراب وزیراعظم نے چیئرمین کے تقررکے لیے نئی 4رکنی کمیٹی بنادی ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی کی گزشتہ برس 26اگست کوخالی ہونے والی نشست پرتاحال تقرری ممکن نہیں بنائی جاسکی ہے۔ اس دوران قائم مقام چیئرمین سید امتیاز گیلانی کی 90 دن کی مدت بھی 12فروری کوختم ہوچکی ہے۔ اس ضمن میں اسلام آبادہائیکورٹ نے حکومت کوچیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لیے 12فروری تک کاوقت دیاتھا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل حکومت نے جو 3 رکنی کمیٹی بنائی تھی اس نے جن افرادکو شارٹ لسٹ کیاتھا ان کے خلاف حکومتی سطح پرہی تحفظات کااظہار کیاگیا تھا۔

ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرمختار احمدکیخلاف ان کے تعلیمی کیریئرپرشکوک وشبہات اوردیگر معاملات پر مقدمات مختلف عدالتوںمیں زیرالتوا ہیں۔ سرگودھایونیورسٹی کے وائس چانسلراکرم چوہدری جب بہاولپوریونیورسٹی میں لیکچرارتھے توان پرجنسی طورپرہراساں کرنے کے الزام ثابت ہوئے تھے جس پرانھیں برطرف کردیا گیاتھا۔ قراقرم یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹرنجمہ نجم کو ان کی جامعہ کی سینیٹ کی سنڈیکیٹ کمیٹی نے مستردکر دیاتھا۔ یہ تمام تحفظات وزیر اعظم کوبتائے گئے تھے جس پروزیراعظم نے میرٹ پرچیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلیے نئی4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میںوفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی زاہدحامد، وزیرمملکت تعلیم وداخلہ بلیغ الرحمن، وزیراؑعظم کے خصوصی مشیر طارق فاطمی اوروزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری جاویداسلم شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں