یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہدآزادی نہیں روک سکتےشاہد آفریدی

اقوام متحدہ کشمیری رہنماؤں کیخلاف غیرقانونی کارروائیوں کا نوٹس لے، شاہد آفریدی

بھارت انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کودبانے کی کوشش کررہا ہے، شاہد آفریدی:فوٹو:فائل

سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی اور خلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔




انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیخلاف جعلی الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکیں گے۔ اقوام متحدہ پرروز دیتا ہوں کہ وہ کشمیری رہنماؤں کیخلاف غیرمنصفانہ اورغیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

 
Load Next Story