افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے وزیراعظم

چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم


ویب ڈیسک May 25, 2022
چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

UNITED NATIONS: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے، رواں سال پاکستان برطانیہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔

وزیر اعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں