میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن پر تھا۔ فائل : فوٹو

LOS ANGELES:
پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔


ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا، زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔
Load Next Story