حقیقی لانگ مارچ وینا ملک کا شرکا سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ

آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے


ویب ڈیسک May 25, 2022
دیگر اداکاروں کی طرح وینا ملک بھی پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں (فائل فوٹو)

لاہور: ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بےحد کشیدہ ہے اور ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی سیاسی صورتحال میں غیر معمولی دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ، و ماڈل وینا ملک نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء سے ہتھیار برآمد ہونے کی خبر پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

عمران خان کی حمایت میں ہمیشہ پیش قدم رہنے والی وینا ملک نے پی ٹی آئی کے لانگ سے مارچ سے متعلق آنے والی خبروں پر دلچسپ انداز میں ردّعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہےکہ ''آزادی مارچ کے شرکاء سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے۔''

وینا ملک نے لکھا کہ ''ایک خاتون کے پرس سے دو ایف سولہ طیاروں اور ایک بچے کے فیڈر سے ایٹم بم پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں''۔'


یاد رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی، مریم نفیس اور فیروز خان سمیت دیگر کئی اداکاروں کی طرح وینا ملک بھی پی ٹی آئی کی سپورٹر ہیں اور وہ آئے دن اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے موجودہ حکومت کے خلاف تبصرے کرتی نظر آتی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ مریم نفیس نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں حقیقی آزادی مارچ میں خاندان اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا، ساتھ ہی اداکارہ نے پوری قوم کو دعوت دی تھی کہ وہ آئیں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں