پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر

عمر گل پاکستان کیلئے انٹرنیشنل میچز میں 427 وکٹیں اڑا چکے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب ترین بولر خیال کیے جاتے ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2022
عمر گل (فوٹوفائل)

پاکستان کے بہترین پیسر عمر گل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولرز عمر گل نے اپریل میں پڑوسی ملک افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو متحدہ عرب امارات میں ٹریننگ کیمپ کےلیے جوائن کیا تھا لیکن اب وہ مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر ہوگئے ہیں۔

237 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 427 وکٹیں اڑانے والے سابق پیسر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے کامیاب ترین بولر خیال کیے جاتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کیمپ کے دوران افغان بولرز ان کی رہنمائی سے خاصے خوش تھے، اسی لیے بورڈ نے مستقل طور پر ان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں