اسلام آبادلاہور بلوچستان ہائیکورٹ میں11جج مقررکرنیکا امکان
آج جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے6جج مستقل کرنے کاجائزہ بھی لیا جائیگا
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا۔
لاہورہائیکورٹ کے6 ایڈیشنل ججوںکومستقل کرنے اور 8 مزید ایڈیشنل جج مقررکرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایک ایڈیشنل جج کی تقرری پربھی غورہوگا۔لاہورہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس شعیب سعید،جسٹس اطہرمحمود،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس شہزادہ مظہر اور جسٹس عابد عزیزشیخ کو مستقل کرنے جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور،جیمزجوزف،ظفراللہ خان ، شہباز خاکوانی، شمس محمود مرزا، شاہد جمیل خان،سکندر ذوالقرنین سلیم اور فیصل زمان کوایڈیشنل جج لگانے کا جائزہ لیا جائے گا
۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 جج مقرر کرنے کے لیے12امیدواروں کے ناموں پر غور ہوگا،امیدواروں میں انیس جیلانی،نایاب گردیزی، ہارون رشید اور مجتبیٰ شیرازی کے نام شامل ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایک ایڈیشنل جج کی تقرری کیلیے5 افراد زیرغورہیں جن میں ساجد ترین،شیرشاہ، محمد طاہر شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔