پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
عامر ڈوگر گاڑی کی چھت پر کھڑے ہو کر کارکنان کی حوصلہ افزائی کررہے تھے، جس کے دوران حادثہ پیش آیا
حکومت مخالف حقیقی آزادی لانگ مارچ میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی ہوگئے۔
ایکپسریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں مارچ کے ساتھ موجود تھے اور وہ شرکا کا جوش بڑھا رہے تھے کہ اسی دوران نیچے گر گئے۔
عامر ڈوگر گاڑی کی چھت پر کھڑے ہوکر کارکنوں اور پی ٹی آئی مارچ کی قیادت کررہے تھے کہ ایک مقام پر وہ گاڑی آگے بڑھنے کی وجہ سے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور چھت سے نیچے گر گئے۔
خوش قسمتی سے عامر ڈوگر کو زیادہ چوٹیں نہیں آئیں اور وہ تھوڑی دیر بعد سنبھل کر دوبارہ گاڑی پر سوار ہوگئے۔