فلسطین سے تعلقات کے معاملے میں وقت اسرائیل کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے براک اوباما

اسرائیل اور فلسطین کو امن کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، امریکی صدر براک اوباما

فلسطین نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ اسرائیل نے بہت سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو۔ فوٹو؛ اے ایف پی

امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیلی وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ فلسطین سے تعلقات کے معاملے میں وقت ان کے ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کو امن کے لئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، اسرائیل کے ہاتھ سے وقت نلکلتا جا رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 7 ماہ سے جاری براہ راست مذاکرات کا معاہدہ اپریل میں ختم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجیمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست نے امن کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر دیا ہے اور اب فلسطین کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطین پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ انھوں نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ اسرائیل نے بہت سے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے، امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد امن عمل نہیں بلکہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکنا ہے۔
Load Next Story