پاکستان کیساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں امریکا کا عمران خان کے بیان پر درعمل

پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات دونوں ممالک کے اچھے تعلقات کا ثبوت ہیں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ جین پسا کی


ویب ڈیسک March 04, 2014
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ دوبارہ دورہ کرنے کے خواہاں ہیں، جین پسا کی۔ فوٹو؛ فائل

امریکا نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کےساتھ مل کردہشت گردی ختم کرنا اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین پساکی کا عمران خان کے بیان پر کہنا تھا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ اسٹرٹیجک تعلقات اس کے ساتھ اچھے تعلقات کا ثبوت ہیں۔ جین پاسکی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وہ پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے گزشتہ روز الزام لگایا تھا کہ امریکا پاکستان میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ہماری فوج سے اپنے کام کرانا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں