ایشیا ہاکی کپ جاپان نے پاکستان کو 32 سے شکست دیدی

جیت کی صورت میں پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلے گا

(فوٹو: پی ایچ ایف)

ایشیا ہاکی کپ میں سنسنی خیز میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔


انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کے خلاف 14 ویں منٹ میں ریوما اوکا نے فیلڈ گول کرکے ٹیم برتری دلائی، جس کے بعد 15 ویں منٹ میں اکیومی سیگی نے فیلڈ گول اسکور کیا جبکہ 27 ویں منٹ میں جاپان کے تاکوما نیوا نے گول کرکے 3 گولز کی لیڈ حاصل کی۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ میں پاکستان کے اعجاز احمد گول کرنے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے کوارٹر کے 30 ویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی نے پینلٹی کارنر کے دوران گول اسکور کیا۔

پاکستان کی جانب سے دو مزید گول اسکور کیے گئ ے تاہم ریفری نے انہیں مسترد کردیا جس کے بعد قومی ٹیم نے متعدد بار گیند کو جال میں پھیکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔
Load Next Story