کانز فلم فیسٹیول اداکارہ دیپیکا پڈوکون ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا گئیں

اداکارہ نے نارنجی رنگ کا خوبصورت گاؤن پہن کرکانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی


ویب ڈیسک May 26, 2022
سوشل میڈیا پر بھی دیپیکا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے(فوٹو انسٹاگرام)

بالی ووڈ کوئین ڈیپیکا پڈوکون کو کانز فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر سیڑھیاں چڑھنے اور چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز معروف اداکارہ دیپیکا کو مشکلات تب پیش آئیں جب انہوں نے کانز کے لئےنارنجی رنگ کے خوبصورت گاؤن کا انتخاب کیا، اداکارہ جوں ہی ریڈ کارپٹ پر آئیں تو لڑکھڑاگئیں۔

کسی طرح خود کو سنبھالتی کانز کی سیڑھیوں تک پہنچیں تو وہاں بھی گاؤن پیروں تلے آنے لگا اور انہیں ایک مرتبہ پھر دشواری کا سامنا کرنا پڑگیا۔

یاد رہے کہہ دیپیکا اس سال کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبر ہیں اور تقریباً ہر روز ہی اس ریڈ کارپٹ پرفیشن کے جلوے بکھیرتی نظر آتی ہیں، تاہم آج سے پہلے تک انہوں نے اپنی پبلک اپیئرنس کو آرام دہ اور سادہ رکھا تھا۔

مگر اس مرتبہ ٹریل کے ساتھ بڑا لمبا چوڑا نارنجی گاؤن پہننا ان کے لئے مشکل پیدا کرنے کا سبب بن گیا، تاہم پھر بھی ا نہوں نے اپنے ساتھی جیوری ممبران کے ساتھ فلم لائینوسینٹ کی اسکریننگ میں شرکت کی اور اس دوران کئی پوز بھی دیے۔

سوشل میڈیا پر بھی دیپیکا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریڈ کارپٹ کی سیڑھیاں چڑھنے کے لیے جدوجہد کرتی نظر آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے