بھارت کی ریاستی دہشتگردی3 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں


ویب ڈیسک May 26, 2022
یاسین ملک کی سزا کیخلاف احتجاج پرمتعدد افراد کو گرفتارکرلیا گیا:فوٹو:فائل

ISTANBUL: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا گیا۔

بھارت کی قابض فورسز 2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں