سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے وزیرخزانہ

حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اوربجٹ خسارہ کم کرنےکے لئے پرعزم ہے، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف نے بجلی اورفیول پرسبسڈی ختم کرنے پرزوردیا،مفتاح اسماعیل:فوٹو:فائل

BEIJING:
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت رہے۔ آئی ایم ایف نے گزشتہ حکومت کی جانب سے دی گئی فیول اوربجلی پردی گئی سبسڈی ختم کرنے پرزور دیا۔




وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پرقابو پانے کے لئے سخت مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔ہماری حکومت مالیاتی سال23 میں بجٹ خسارہ کم کرنے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اورپاکستان کودوبارہ ترقی کی راہ پرڈالنے کے لئے پرعزم ہے۔
Load Next Story