کرناٹک یونیورسٹی میں ہندوطلبا کا حجاب کے خلاف دھرنا

باحجاب طالبات کو کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا، ہندو طلبا کی دھمکی

یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ہندوطلبا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی:فوٹو:اسکرین گریب

بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں ہندوطلبا نے حجاب کے خلاف احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔

بھارت میں حجاب کے خلاف مہم میں شدت آگئی ہے۔ ریاست کرناٹک کے شہرمنگلورو میں یونیورسٹی کے ہندو طلبا نے حجاب کے خلاف مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا۔ ہندو طلبا نے کلاس روم میں حجاب پہن کرآنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔




ہندو طلبا نے دھمکی دی کہ باحجاب طالبات کو کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی جانبدار اورمسلمان دشمن انتظامیہ نے ہندوطلبا کے خلاف یونیورسٹی کی حدود میں مظاہرہ کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ کرناٹک میں اسکولز اورکالجز میں حجاب کرکے آںے پرپابندی عائد ہے اورمسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔
Load Next Story