
غیرملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔
سینگال کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیرصحت نے آتشزدگی کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہرپہلوسے تفتیش کی جائے گی۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں شرکت کے لئے جینیوا میں موجود سینگال کے وزیرصحت نے بچوں کی اموات کے واقعے کے بعد دورہ مختصرکرکے وطن واپس جانے کا اعلان کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔