عمران خان کا اقتدارسے ہٹنا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے بلاول بھٹو

عمران خان اقتدارسے علیحدگی کے بعدامریکا مخالف جذبات ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیرخارجہ


ویب ڈیسک May 26, 2022
پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کرکے پاکستان کو آگے لے جایا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو:فوٹو:رائٹرز

ISLAMABAD: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اقتدار سے ہٹنا پاکستان میں جمہوریت کے لئے سنگ میل ہے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں برطانوی خبرایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ مہینے عمران خان کا اقتدار سے الگ ہونا پاکستانی جمہوریت میں سنگ میل ہے۔ پاکستان میں وزرا اعظم کوغیرجمہوری طریقے سے ہٹانے کی تاریخ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے امریکی مداخلت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمہوری عمل کے ذریعے ہٹائے جانے کے بعد انتہائی پوزیشن لیتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بطوروزیرخارجہ میری توجہ دنیا بھرمیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو درپیش چیلنجز پرمرکوز ہے۔ پڑوسی ممالک اورمغرب سے باہمی تعاون کے ذریعے ہی پاکستان کو آگے لے کرجایا جاسکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیکورٹی کے بارے میں خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ اگرآپ سیاست میں ہیں تو آپ کو خوف کواپنے دل سے نکالنا ہوگا۔آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا اورپاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کی کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں