انتشار کی سازش کو ناکام بنانا ہے وزیراعظم کی ریڈزون میں سیکیورٹی اہلکاروں سے گفتگو
وزیراعظم شہبازشریف کا ریڈ زون کا دورہ، سیکیورٹی اہلکاروں کو سراہا
RAWALPINDI:
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ریڈ زون کا دورہ کرکے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کرنے والے پاک فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں سراہا۔
اس موقع پر انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے ملک خوش حالی، امن ، ترقی اور یکجہتی کی طرف بڑھے، ہم نے انتشار اور تقسیم کو روکنا ہے، قوم کے اندر تقسیم در تقسیم پیدا کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہے۔