شہرۂ آفاق فلم شعلے کا وہ سین جسے ریلیز کے بعد ختم کروایا گیا

بھارتی سینسر بورڈ نے شعلے فلم کی ریلیز سے قبل بھی کئی سین تبدیل اور مختلف مناظر کو ختم کروایا

فوٹو، فائل

کراچی:
بھارتی سینسر بورڈ نے مقبول ترین فلم شعلے میں گبر سنگھ کی جانب سے گرم لوہے کی سلاخ سے احمد کی آنکھ پھوڑنے کے سین کو ریلیز کے بعد ختم کروایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شعلے کو بھارتی فلم انڈسٹری کا شہرۂ آفاق فلم قرار دیا جاتا ہے، یہ فلم 1975 میں ریلیز کی گئی جس نے اُس دور میں کئی مقبول اور کامیاب فلموں کے ریکارڈ توڑے۔ اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ بھی ہے کہ ریلیز سے قبل سینسر بورڈ نے کئی سین تبدیل جبکہ مختلف مناظر کو ختم بھی کروایا لیکن احمد کی آنکھ پھوڑے والا سین بعد میں ڈیلیٹ کروایا گیا۔




رپورٹ میں بتایا گیا کہ شعلے میں معروف اداکار امجد نے گبر سنگھ کا کردار ادا کیا جبکہ سچن نے احمد کا رول نبھایا۔ فلم کے ایک سین میں گبرسنگ نے احمد کی آنکھ لوہے کی سلاخ ڈال کر پھوڑ ڈالی جسے سینسر بورڈ نے اتنہائی ظالمانہ قرار دیا۔

بعد ازاں مذکورہ سین کو بھی فلم سے ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ شعلے میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتھابھ بچن اور معروف اداکار دھرمیندار نے بھی اپنے جلوے بکھیرے تھے۔ فلم کی کہانی غنڈوں اور جرائم کے گرد گھومتی ہے۔
Load Next Story