ویڈیوگیم کے لئے موبائل نہ دینے پربھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

بڑے بھائی نے اپنےچھوٹے بھائی کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی


ویب ڈیسک May 27, 2022
والدین کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے لڑکے کوگرفتارکرلیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

بھارت میں ویڈیو گیم کھیلنے کے موبائل نہ دینے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں 16 سالہ لڑکے نے ویڈیو گیم کے لئے موبائل نہ دینے پراپنے 11 سالہ چھوٹے بھائی کوقتل کردیا اورلاش کنوئیں میں پھینک دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان موبائل پرویڈیو گیم کھیلنے کے لئے جھگڑا ہوا جس کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے سرپرپتھر مارکرقتل کردیا۔

بھائی کوقتل کرنے کے بعد لڑکے نے اپنے والدین سے جھوٹ بولا کے چھوٹا بھائی اپنے آبائی علاقے چلا گیا ہے تاہم جب والدین نے معلومات حاصل کیں اورجھوٹ سامنے آیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ والدین کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں