افغانستان سے اسمگل شدہ اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
کلی شبیزئی کےغیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی منشیات میں 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس شامل ہے، اے این ایف
اے این ایف کی پشین میں کی گئی کارروائی میں 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی گئی۔
اے این ایف حکام کے مطابق انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور ضلع پشین کراچی روڈ پر واقع کلی شبیزئی کےغیر آباد مقام پر ذخیرہ کی گئی 310 کلوگرام افیون اور 110 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی۔
اے این ایف حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اتنی بھاری مقدار میں قبضے میں لی گئی منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی اور بعدازاں ساحلی علاقوں کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی، تاہم اے این ایف کی برووقت کارروائی میں یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔