تعلقات میں تناؤ پاکستان اورامریکی عوام کے مفاد میں نہیں بلاول بھٹو

پاکستان اورامریکا ماضی کی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں، وزیرخارجہ

باہمی تعلقات پرجذبات کو حاوی نہیں ہونے دینا چاہئیے،بلاول بھٹوزرداری:فوٹو:فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان تناؤ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں نہیں۔

امریکی اخبار کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان اورامریکا اپنی ماضی کی غلطیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کومزید خراب ہونے دینا دانشمندی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان اورامریکا کے باہمی تعلقات جس طرح کے رہے ہیں وہ نہ پاکستانی اورنہ ہی امریکی عوام کے مفاد میں ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ امریکا اورپاکستان کے درمیان مختلف امور پراتفاق زیادہ ہے اوراختلاف کم ہے ۔


بلاول بھٹو زرداری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتحادی حکومت کا حصہ بننا اس طرح ہے جیسے امریکا میں ٹرمپ اورکلنٹن خاندان ایک حکومت کا حصہ ہوں۔میں انقلاب کے بجائے ارتقا پریقین رکھتا ہوں۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں۔دونوں ممالک کو پنے مثبت تعلقات پرجذبات کوحاوی نہیں ہونے دینا چاہئیے کیونکہ اس میں کسی کا بھی فائدہ نہیں۔

افغانستان سے متعلق بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اورپاکستان یہ چاہتے ہیں کہ اپنے رویے بہتربنانے اورافغان عوام کے لئے ملک میں استحکام لانے کے لئے طالبان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
Load Next Story