معروف کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے

علی رضا سد پارہ گزشتہ دنوں پہاڑ سے گرکرشدید زخمی ہوگئے تھے

علی رضا سد پارہ نے پاکستان کی مشہورچوٹیاں سرکیں:فوٹو:فائل

پاکستان کے نامور کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے۔انہیں اسکردو کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اسکردو میں پہاڑ سے گرکرزخمی ہونے والے معروف کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کرگئے۔ علی رضا سد پارہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ علی رضا کونماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


کوہ پیما علی رضا سد پارہ نے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ چوٹیوں نانگا پربت، گیشر بروم ون، گیشربروم 2اور براڈ پیک کو مجموعی طورپرریکارڈ 17 مرتبہ سرکیا تھا۔انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 16 مرتبہ سرکیا۔

علی رضا سد پارہ کو رواں سال کے ٹو کی مہم جوئی پرجانا تھا اوراس کی تیاریوں کے لئے گلگت کے پہاڑوں پرپریکٹس کررہے تھے کہ پیر پھسلنے کی وجہ سے کھائی میں گرکرشدید زخمی ہوگئے تھے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کوہ پیمائی کے فروغ کے لئے علی رضا سد پارہ کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔
Load Next Story