سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

کراچی میں پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 27, 2022
کراچی میں پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، سکھر اور خیرپور میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کی پیشگوئی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ وسطی اوربالائی سندھ میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقراررہنے کی توقع ہے، آئندہ 3 روز کے دوران دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، سکھر اور خیرپور گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور ان اضلاع کا درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، جب کہ حیدرآباد، تھرپارکر اور عمرکوٹ میں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آج اور کل معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، اور شہرکا مطلع اگلے تین روز کے دوران گرم و مرطوب رہ سکتا ہے، جمعہ اور ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری جب کہ اتوار کو پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، اور اگلے تین روز کے دوران شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں