کنٹینرپرکھڑے عمران خان کی جوس کا ڈبا کیچ کرنے کی ویڈیو وائرل

عمران خان کا کیچ پکڑنے کے بعد ڈبا پھینکے والے کو بھی دیکھایا


ویب ڈیسک May 27, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کواچھا فیلڈر قراردیا:فوٹو:اسکرین گریب

لاہور: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران عمران خان کی جوس کا ڈبا کیچ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پرکھڑے لوگوں کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں اچانک کسی سمت سے ایک ڈبا ان کی طرف اچھالا گیا۔عمران خان نے اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبا کیچ کرلیا اورپھر اسے ہوا میں لہرا کربھی دکھایا۔



عمران خان کا پھرتی سے کیچ پکڑنا سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا اورسوشل میڈیا صارفین نے عمران خان کو کرکٹ کے دور کی طرح آج بھی اچھا فیلڈر قراردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں