ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ سنا دیا

ڈولی کی جانب سے عدالت میں عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی


ویب ڈیسک May 27, 2022
ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں(فائل فوٹو)

PESHAWAR: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹک ٹاکر ڈولی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکرڈولی کی ضمانت کی درخواست پر وفاقی دارلحکومت کی مقامی عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد سجاد نے مارگلہ ہلز کے جنگل میں آتشزدگی کیس کی سماعت کی، ڈولی کی جانب سے عدالت میں عبوری ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی تھی تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

فاضل جج نے ملزمہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں ملزمہ کہاں ہیں، عدالتی اہلکار نے تین بار ملزمہ کا نام پکارا لیکن وہ پیش نہ ہوئیں۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈولی یہیں ہیں مگر جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں اس لئے کیس دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ کے قریب ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں