جعلی ویزے پر جرمنی جانے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

ایف آئی اے نے گزشتہ روز جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے مسافر کو گرفتار کیا تھا

کراچی ایئرپورٹ (فوٹو فائل)

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر نے جعلی ویزے کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کی جسے ایف آئی اے نے ناکام بنا دیا۔

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پرکارروائی کے دوران قطرائرویز کی پرواز کیو آر605 کے ذریعے براستہ دوحہ سے جرمنی جانے والے قیصر منیر نامی مسافر کو ویزہ جعلی ثابت ہونے پر آف لوڈ کرکے گرفتار کرلیا۔


اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن ڈپارچر آصف بلوچ کے مطابق ایف آئی اے عملے نے مسافر کے سفری دستاویزات چیک کیے تو جرمنی کا ویزہ جعلی نکلا۔

ایف آئی اے حکام آصف بلوچ کے مطابق گذشتہ روز بھی جناح ٹرمینل پر کارروائی کے دوران بیلجیئم جانے والے مسافر کو جعلی دستاویزات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 
Load Next Story