یہ ایجاد ہوا سے روزانہ ایک بالٹی پانی کشید کرسکتی ہے
جامعہ ٹیکساس کی جل پر مشتمل کم خرچ چادر ہوا سے پانی بناسکتی ہے
دنیا بھر میں قابلِ نوش پانی کی شدید قلت ہے اور اب ایک ہائیڈروجل پرمشتمل باریک چادر پوا سے پانی کشید کرسکتی ہے۔ جامعہ ٹیکساس کے مطابق یہ اہم ایجاد روزانہ ایک بالٹی بھر پانی ہوا سے کشید کرسکتی ہے۔
یہ ایک طرح کا نرم جیل gel ہے جو دو عام اور ارزاں اشیا سے بنا ہے جن میں ایک پودوں سے حاصل شدہ سیلیولوز ہے اور دوسری ایک طرح کی گوند ہے جو کھانوں میں استعمال ہوتی ہے اور اسے انگریزی میں کونجک گم بھی کہتے ہیں۔ دونوں مل کر ہوا سے پانی کشید کرتے ہیں اور توانائی بھی کم خرچ ہوتی ہے۔
سب سے پہلے گوند ہوا میں موجود پانی کو کشش کرتی ہے۔ اس کے بعد سیلیولوز کچھ اسطرح بنایا گیا ہے کہ وہ حرارت پاکر پانی خارج کرتا ہے اور یوں گوند کا جمع شدہ پانی باہر نکلنے لگتا ہے۔
آزمائش کے دوران اس کے بہترین نتائج سامنے آئے اور ہوا میں 30 فیصد نمی پر فی کلوگرام جل نے 13 لیٹر پانی بنایا ۔ اس کے بعد ریگستانی ماحول جہاں ہوا میں نمی 15 فیصد تک ہوتی ہے وہاں بھی اس نے 6 لیٹر پانی جمع کرلیا جو ایک نمایاں پیشرفت ہے۔ لیکن اس کی افادیت مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ جیل انتہائی کم قیمت پر تیار کیا جاسکتا ہے اور خام مال کی قیمت صرف دو ڈالر فی کلوگرام تک ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر پانی کشید کرنے کےلیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔