خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔
سیب بانٹنا
ھما ناز، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک بہت بڑے تھال میں بہت ہی خوشنما سیب رکھ رہی ہوں اور اپنی گھریلو ملازمہ کو کہہ رہی ہوں کہ ان کو تمام کالونی کے گھروں میں بانٹ دے ۔ اس کے بعد ایک حصہ اپنی دوسری ملازمہ کا بھی الگ کر دیتی ہوں اور پھر اپنی ساس کو کاٹ کر دیتی ہوں جس پر وہ بہت دعائیں دیتی ہیں اور پھل کی بہت تعریف کرتی ہیں کہ اتنا میٹھا اور لذیذ ہے ۔ میں خود بھی اپنے بچوں کے لئے کاٹ کر ایک برتن میں رکھتی ہوں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کو راحت و آرام نصیب ہو گا ۔ پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خوشخبری ملے ۔ کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے گھر میں آرام و سکون ہو گا ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
زار و قطار رونا
جویریہ علی، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور اپنا زیور نکال رہی ہوں اور ساتھ رو رہی ہوں کہ یہ کتنے شوق سے بنوایا تھا مگر یہ نہیں یاد اب کہ کس وجہ سے یہ سب نکال رہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ زار و قطار روتی جا رہی ہوں ۔ مگر سارا زیور نکال کر میں ایک ڈبے میں ڈال دیتی ہوں ۔ بس اسی پریشانی میں میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : یہ خواب ظاھر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو زندگی میں کوئی مسلہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پریشانی و نا چاقی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے کیا کریں ۔ مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔
سبزی خریدنا
رقیہ منصور خان ، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میری دیورانی سبزی خرید رہے ہیں ۔ میں منڈی میں اتنی زیادہ تازہ سبزی دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں اور اپنی دیورانی سے کہتی ہوں کہ میں نے کبھی اتنی زیادہ سبزی ایک ساتھ نہیں دیکھی اور پھر بہت زیادہ سبزی لیتی ہوں ۔ ساتھ یہ بھی سوچتی ہوں کہ کچھ عزیزوں کے گھر بھی بھجوا دوں گی جو اتنی تازہ سبزی کو دیکھ کر بہت خوش ہوں گے اور دل میں تہیہ کرتی ہوں کہ آئندہ میں بھی اسی جگہ سے لیا کروں گی ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہر چیز میں برکت ہو گی ۔ اگر بیمار ہیں تو شفا ملے گی ۔کاروبار میں بھی بہتری ہو گی جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں ۔
کھانے سے لطف اندوز ہونا
محمد امجد ،فاروق آباد
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں کسی خوبصورت سی جگہ پہ موجود ہوں اور ہم سب کھانا کھانے کے لئے اس جگہ آئے ہیں ۔ پھر ایک آدمی آتا ہے اور میرے سامنے ایک خوان رکھ دیتا ہے جس میں تیتر تلے ہوئے رکھے ہوتے ہیں ۔ میں اپنے دوستوں کو بھی اس میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں اور ہم سب اس کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور انتہائی مزے لے کر کھاتے ہیں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
شیشہ دھنلانا
محمد سعید، ننکانہ
خواب : ۔ میں نے دیکھا کہ میں کہیں جا نے کے لئے تیار ہو رہا ہوں۔ میرے باتھ روم کا شیشہ کافی اندھا سا ہو رہا ہوتا ہے تو میں دوسرے کمرے میں چلا جاتا ہوں کہ ادھر تیار ہو جاتا ہوں ۔ مگر اس کمرے میں موجود شیشہ بھی زنگ آلود سا ہوتا ہے اور بالکل بھی ٹھیک نظر نہیں آ رہا ہوتا ۔ پھر میں اسی طرح گھر سے نکل جاتا ہوں مگر میری گاڑی کے شیشے بھی اندھے سے لگتے ہیں ۔ مجھے بالکل بھی ٹھیک دکھائی نہیں دیتا ۔
تعبیر: ۔ آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے ۔ جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں ۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ لازمی طور پر صدقہ و خیرات بھی کریں۔