پی ٹی آئی کی وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر کڑی تنقید

یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کی بدترین باڈی لینگویج تھی، پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 28, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم شہباز شریف کے قوم سے خطاب کو 'بدترین باڈی لینگویج' قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم کی بدترین باڈی لینگویج تھی، وہ اپنے خطاب کے دوران شرمندگی سے دوچار تھے۔

پی ٹی آئی نے کی جانب سے کہا گیا کہ 'افسوس پاکستان اس کرائم منسٹر کو قوم کا مذاق اڑاتے دیکھ کر عمران خان کو اس کرسی پر واپس لانے کا ہمارا مقصد ہر وقت بلند رہے گا'۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں