ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز

حتمی فیصلہ آج وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا


Numainda Express May 28, 2022
حتمی فیصلہ آج وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا (فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: ریلوے حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دیدی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے کے سالانہ مالی اخراجات 20 ارب سے بڑھ کر 23 ارب روپے تک ہو جائیں گے، اس پر حکام نے ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد تک اضافے کی تجویز دی ہے جس کے بعد اکانومی کلاس سے اے سی اسٹینڈ، پارلر کار اور اے سی سلیپر کے کرائے بڑھ جائیں گے۔

اس کا اطلاق برانچ لائیوں پر چلنے والی پسنجر ٹرینوں اور ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک سفر کرنے والے مسافروں پر بھی ہو گا۔ حتمی فیصلہ آج وزیر ریلوے کی زیر صدارت اجلاس میں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں