یوریا کھاد 389 روپے بوری سستی ریٹیل قیمت 1768 مقرر

حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدام اٹھایا، قیمت کا اطلاق فوری ہو گا، 7 جولائی 2022 تک قیمت نافذ العمل رہے گی


Numainda Express May 28, 2022
حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدام اٹھایا، قیمت کا اطلاق فوری ہو گا، 7 جولائی 2022 تک قیمت نافذ العمل رہے گی۔ فوٹو : فائل

DASKA: وفاقی حکومت نے 50 کلو یوریا کھاد کی بوری کی قیمت میں 389 روپے تک کمی کردی جب کہ یوریا کھاد کی 50 کلو بوری کی ریٹیل قیمت 1768 روپے مقرر کردی گئی۔

حکومت نے ملک بھر میں یوریا کھاد کی سرکاری سطح پر قیمت مقرر کر دی، وزرات صنعت و پیدوار نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، یوریا کھاد کی 50 کلو بوری کی ریٹیل قیمت 1768 روپے مقرر کی گئی۔

حکومت نے کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدام اٹھایا، قیمت کا اطلاق فوری ہو گا، 7 جولائی 2022 تک قیمت نافذ العمل رہے گی، صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن بھجوا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے، سبسڈی والی گیس پر کھاد کی قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے، سبسڈی کا ریلیف کسانوں کو منتقل ہونا چاہئیے ،کھاد کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز ہے کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے کسان خریف کی فصل میں بڑی طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں