انتخابی اصلاحات نیب قوانین میں ترامیم مسترد سراج الحق

نظام نہیں آئی ایم ایف کے چوکیدار بدلے، پٹرولیم قیمتوں پر کل ملک گیر احتجاج


Numainda Express May 28, 2022
نیوٹرل کہنے والوں کو خود کو ایسا رکھنا ہو گا تاکہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین میں ترامیم کو مسترد کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا نیب کو گونگا بہرا بنا دیا گیا۔ ملک ایڈہاک ازم پر چل رہا ہے، نظام نہیں صرف آئی ایم ایف کے چوکیدار بدلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت، پی ٹی آئی حکومت کا تسلسل ہے، جو رونا شوکت ترین اور حفیظ شیخ روتے رہے، وہی مفتاح اسماعیل رو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے روٹی ،کپڑا اور مکان کے نام پر سوشل ازم، ن لیگ نے ایشین ٹائیگر کے نام پر سیاست جبکہ عمران خان نے ریاست مدینہ کا اسلامی ٹچ دیا، وہ اسمبلی میں بیٹھ کر انتخابی اصلاحات پر کام کریں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ خود کونیوٹرل کہنے والوں کو خود کوایسا رکھنا ہو گا تاکہ کسی کواعتراض نہ ہو۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پرکل ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں