حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے شیخ رشید
ایک ووٹ کے وزیراعظم کی حکومت کو کوئی نہیں بچا سکتا ختم ہوکررہے گی، شیخ رشید
ISLAMABAD:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت میں موجود لوگ اپنے کیسز ختم نہیں کراسکیں گے اورجلد جیل جائیں گے۔
شیخ رشید کا بیان میں کہنا تھا کہ معاشی تباہی سے بچنے کے لئے اداروں،عدلیہ اورسیاست دانوں کو فوری اہم اوربڑے فیصلے کرنا ہوں گے۔معیشت تباہ حال اورملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس پرفخر کرے اورایف آئی اے، نیب اوراے این ایف ان کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہوتو انصاف کا اللہ حافظ ہے۔ یہ اپنے کیسز ختم نہیں کراسکیں گے اورجلد جیلوں میں جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ووٹ کی اکثریت کا وزیراعظم اورایک ووٹ کی اکثریت کا وزیراعلی 20 کروڑ کا ممبر خرید کربھی اپنی حکومت نہیں بچا سکتے آج گرے یا کل یہ حکومت ختم ہوکررہے گی اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔30 روپے فی لیٹرپٹرول میں اضافے کی پہلی قسط اور2 ہزارروپے مہینے کی خیرات کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی۔