بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری

مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے

مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ فوٹو:فائل

MEXICO CITY:
بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ اور طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 720 میگاواٹ ہے، جب کہ کل طلب 24 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پانی سے 4 ہزار 611 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 156 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 568 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 828 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 126 ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 142 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 284 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،
Load Next Story