چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ بلند زرافہ کی ویڈیو وائرل
ویڈیو کو انسٹاگرام پر 70.9 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں چاکلیٹ سے بنے زرافے کے 8 فٹ سے زیادہ اونچے مجسمے کو دکھایا گیا ہے، جو سوئس شیف اموری گیچون کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔
سوئس شیف سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے فن پاروں کی ویڈیوز اور فوٹوز شیئر کرتے رہتے ہیں تاہم چاکلیٹ سے بنے 8 فٹ سے اونچے زرافے کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
گیچون کی جانب سے ذریعہ شیئر کردہ زرافے کی ویڈیو میں لکھا ہے کہ چاکلیٹ زرافہ کی لمبائی 8.3 فٹ ہے جو میری سب سے بڑی تخلیق ہے۔
اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 70.9 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 5.9 ملین سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔