پی ٹی آئی کارکنوں کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف درج کیا جائےگا وزیراعلی کے پی

امپورٹڈ حکومت کی طرف سے سے اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، محمود خان


ویب ڈیسک May 28, 2022
امپورٹڈ حکومت کی طرف سے سے اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، محمود خان (فوٹو : فائل)

BRASILIA: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کا قتل کا مقدمہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف درج کیا جائے گا۔

کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران ہمارے پر امن کارکنوں اور بہن بھائیوں پر بدترین تشدد کیا۔ ہم امپورٹڈ حکومت کی حکومت کی طرف سے سے اپنے بہن بھائیوں پر تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں آزادی مارچ میں شامل اپنے بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ امپورٹڈ حکمرانوں سے ان پر ہونے والے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ رانا ثناء اللہ نے میرے خلاف ایف آئی اے درج کروائی ہے، ان کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرے'۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو اسے زیادہ تعداد میں عوام نکلے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 'ہم خان کے سپاہی ہیں ہم کسی سے ڈرتے نہیں۔ ہم انشاءاللہ ملک کی حقیقی آزادی کی جنگ جیت کر رہیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے بہیمانہ تشدد اور رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنے پر میں مکل بھر کے اپنے بہن بھائیوں کا مشکور ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پر امن کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یہ ملک اس لئے نہیں بنا تھا کہ چور لٹیرے قوم کے وسائل چوری کرکے بیرون ملک اپنے اثاثے بنائیں۔ پختون قوم کبھی کسی کی غلامی قبول نہیں کرتے ، ہم اس ملک کو امریکا کی غلامی سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے اور آدھے سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرادیا۔ پیٹرول 30 روپے فی لیٹر جبکہ آٹا 18 روپے فی کلو مہنگا کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں