2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا وزیراعظم

تمام سیاسی جماعتوں سے چارٹر آف اکانومی کی تجویز پر مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہباز شریف کا ٹوئٹ


ویب ڈیسک May 29, 2022
تمام سیاسی جماعتوں سے چارٹر آف اکانومی کی تجویز پر مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہباز شریف کا ٹوئٹ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر سال 2018 میں چارٹر آف اکانومی تجویز کیا تھا جو نظرانداز کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر انہوں نے سال 2018 میں اس وقت کی حکومت کو چارٹر آف اکانومی تجویز کیا جو انہوں نے حقارت کے ساتھ نظرانداز کردیا تھا لہٰذا یہ اب وقت کی ضرورت ہے۔



وزیراعظم نے لکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے چارٹر آف اکانومی کی تجویز پر مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مشاورت کا مقصد تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں