11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے رانا ثناء

پنڈی کے شیطان کا ’’خونی‘‘ مارچ ’’بادی‘‘ میں تبدیل ہوچکا ہے، وزیر داخلہ


ویب ڈیسک May 29, 2022
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کے بیان پر ردعمل۔ فوٹو : فائل

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے لیکن آپ آئیں تو سہی۔

شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ''اگلے ماہ آئیں گے تو کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے'' کا بیان دینے والا ''خونی فساد'' میں دم دبا کر بھاگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان لانے والے اب اس پر سیاست کر کے عوام کے غضب سے بچنا چاہتے ہیں، دھمکیاں دینے والے اب منتیں، ترلے اور واسطے دے رہے ہیں جبکہ دوسروں کے بچوں کو سڑک پر بے آسرا چھوڑ کر باس اور چپڑاسی دونوں میدان سے بھاگ گئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنڈی کے شیطان کا ''خونی'' مارچ ''بادی'' میں تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ باس، زرداری صاحب کی منت ترلے کرتا ہے تو چپڑاسی دھمکیاں دیتا ہے، باس اور چپڑاسی دونوں بنارسی ٹھگ اور سیاست کے رنگ باز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |