2500 صنعتوں کیلیے کوئی فائر اسٹیشن نہیں این او سی قواعد کے مطابق تھا سائٹ لمیٹڈ
صنعتی علاقے میں 500سے زائد ٹیکسٹائل ملیں اور گارمنٹ فیکٹریاں جبکہ 150 کے لگ بھگ کیمکل انڈسٹریز بھی موجود ہیں۔
سائٹ کراچی کا صنعتی علاقہ 4800ایکڑ رقبے پر محیط ہے جس میں 2500سے زائد فیکٹریوں کواین اوسی جاری کیے گئے۔
تاہم معاشی لحاظ سے اہم ترین صنعتی علاقے میں کوئی فائراسٹیشن موجود نہیں ہے، سائٹ کے علاقے میں آتشزدگی کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں اور صنعتکاروں کے مطالبے کے باوجود علاقے میں فائراسٹیشن قائم نہیں کیاگیا۔ علاوہ ازیں سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ(سائٹ) لمیٹڈ نے آتشزدگی کا شکارفیکٹری کی عمارت کومنظورشدہ ڈرائنگ اورنقشے کے مطابق قراردے دیا ہے۔
سائٹ لمیٹڈ کے پاس مجموعی طور پر تین فائر ٹینڈر اوردو واٹر بوزرزموجودہیں ذرائع کے مطابق ایک فائر ٹینڈرسائٹ سپرہائی وے کے لیے مخصوص ہے جبکہ سائٹ کراچی میں موجود دو فائر ٹینڈرز میں سے ایک فائر ٹینڈرناقابل استعمال ہے۔ صنعتی علاقے میں 500سے زائد ٹیکسٹائل ملیں اور گارمنٹ فیکٹریاں جبکہ 150 کے لگ بھگ کیمکل انڈسٹریز بھی موجود ہیں۔