عمران خان تم نے میرا گھر توڑا جلد بشریٰ بی بی تمہیں چھوڑ جائیں گی عامر لیاقت

میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا،مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کرتے


ویب ڈیسک May 29, 2022
میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا،مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کرتے، عامر لیاقت (فوٹو : فائل)

WELLINGTON: عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر عامر لیاقت نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں۔

ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے طنز کیا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں اور ساتھ ہی ماضی کے ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ '' مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے''۔

عامر لیاقت نے لکھا کہ عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتا چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو۔

 

amir liaquat

عامر لیاقت نے مزید لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا، اگر مرد تھے تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا؟ خان صاحب کے بقول میں نے 20 کروڑ روپے کا مہر لیا اسی لیے 11 کروڑ روپے کا مہر مانگنے کا کہا گیا۔

یہ پڑھیں : ملک ریاض کی زرداری کو عمران خان کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو وائرل

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں