انقلاب پیراشوٹ ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا مریم نواز

پی ٹی آئی کے لیڈر کا مینڈیٹ، انقلاب اور خود عمران خان سب دو نمبر ہیں، نائب صدر ن لیگ کا مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب


ویب ڈیسک May 29, 2022
پی ٹی آئی کے لیڈر کا مینڈیٹ، انقلاب اور خود عمران خان سب دو نمبر ہیں، نائب صدر ن لیگ کا مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب (فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا مینڈیٹ، انقلاب اور خود عمران خان سب دو نمبر ہیں، انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا۔

مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانسہرہ جلسے میں نہیں بلکہ اپنی گھر آئی ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہتے ہیں، مانسہرہ نواز شریف کا تھا اور نواز شریف کا رہے گا، 30 سال پہلے جب میری شادی ہوئی مانسہرہ چار گھنٹے لگتے تھے آج موٹروے بننے کی وجہ سے یہ فاصلہ صرف ایک گھنٹے میں طے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شہباز شریف سے محبت ہے کیونکہ وہ میرے دوسرے والد ہیں، شہباز شریف سے اس لیے بھی محبت ہے کہ وہ پاکستان کی عوام کے حقیقی مددگار ہیں، شہباز شریف پنجاب کی طرح ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو سلام کہ جنہوں نے فتنے اور انتشار کو ایبسولوٹلی ناٹ کہہ کر ناکام بنا دیا، مجھے تکلیف ہے کہ دھرنے میں خیبر پختون خوا کے عوام کا ٹیکس کا پیسہ استعمال ہوا، عمران خان جس ہیلی کاپٹر میں آیا وہ کے پی کے حکومت کی ملکیت تھے، انتشار مارچ میں استعمال گاڑیاں اور کرینیں بھی کے پی کے عوام کے ٹیکس کی تھیں۔


یہ پڑھیں : مانسہرہ؛ کیپٹن صفدر جلسہ گاہ میں ببر شیر لے آئے


مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا انقلاب اس لیے ناکام ہوا کہ انقلاب پیراشوٹ، ہیلی کاپٹر اور سرکاری گاڑیوں سے نہیں آتا، اس کا مینڈیٹ اور انقلاب دو نمبر اور انقلابیوں کا لیڈر خود عمران خان بھی دو نمبر ہے، عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو اس نے نواز شریف کے پاس اپنے بندے بھیجے کہ الیکشن کا اعلان کرو لیکن نواز شریف نے واضح کردیا کہ جتنے بندے لانے ہیں دوبارہ لے آؤ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو تنہا وطن کے مامے ہیں لمبے لمبے معافی نامے ہیں، ہماری حکومت کا چالیسواں نہیں ہوا کہ آٹا 80 روپے اور چینی 120 روپے سے 70 روپے پر آگئی۔

مریم نواز نے عمران خان سے متعلق آڈیو لیک ہونے پر کہا کہ عمران خان زرداری صاحب سے مفاہمت مانگ رہا ہے، عمران خان کہتا ہے کہ ڈٹ کے کھڑا ہے کپتان جب کہ پاؤں پڑا تھا کپتان۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں