کھیل کے دوران گلہری کی دخل اندازی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں

کھلاڑیوں نے کئی بار گلہری کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن شروع شروع میں بری طرح ناکامی ہوئی


ویب ڈیسک May 29, 2022
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک بیس بال میچ کو اس وقت روکنا پڑگیا جب میدان میں ایک گلہری آگئی۔

یہ واقعہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیش آیا جب بیس بال میں دو مخالف ٹیمیں آمنے سامنے تھیں اور اتنے میں ایک گلہری نے بے ساختہ گراؤنڈ میں داخل ہوکر گیم رکوادیا اور میدان میں بھاگتی رہی۔

متعدد کھلاڑیوں نے گلہری کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم گلہری کسی کے ہاتھ میں نہیں آئی اور کھلاڑیوں کو اپنے پیچھے دوڑاتی رہی۔



ویڈیو میں کمنٹیٹر کی آواز سنی جاسکتی ہے جس میں اس نے کہا کہ اب گلہری کے لیے کھیل کے میدان سے نکلنے کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اور اس کے یہ الفاظ سچ ثابت ہوگئے جب ایک بالٹی اور جال کے ساتھ گلہری کا پیچھا کرنے کی کوششوں میں ایک منٹ سے زائد وقت صرف ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں