شعیب اختر کو ہردیک پانڈیا مستقبل کے بھارتی کپتان دکھائی دینے لگے
جس طرح ہردیک نے فرنچائز ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے وہ جلد ملکی ٹیم کا کپتان بھی بن سکتا ہے، سابق پاکستانی پیسر
ISLAMABAD:
سابق پاکستانی پیسر شعیب اختر کو ہردیک پانڈیا میں مستقبل کا بھارتی کپتان نظر آنے لگا، انھوں نے کہا کہ وہ نیشنل ٹیم کی قیادت کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔
حالیہ آئی پی ایل میں ان کی زیرقیادت گجرات ٹائٹنز نے اپنے اولین سیزن میں فائنل تک رسائی پائی، شعیب اختر کا خیال ہے جس طرح ہردیک نے فرنچائز ٹیم کی قیادت سنبھالی ہے وہ جلد ملکی ٹیم کا کپتان بھی بن سکتا ہے، اس طرح دوسری فائنلسٹ ٹیم راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے بھی اپنے انداز قیادت سے شعیب کو خاصا متاثر کیا ہے، تاہم ہردیک کو وہ مستقبل کے بھارتی کپتان کے طور پر دیکھ رہے ہیں، مجھے یقین نہیں کہ روہت بطور بھارتی کپتان کب تک سفر جاری رکھ پائیں گے۔
سابق پاکستانی پیسر نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی قیادت سنبھالنا کبھی آسان نہیں ہوتا، ہردیک نے بطور کپتان خود کو ثابت کیا ہے لیکن اسے اپنی فٹنس اور بولنگ پر توجہ دینا ہوگی۔