
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کو پلواما کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزنے پلواما اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے رکھا ہے۔بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا گیا۔
گزشتہ چند روز میں قابض بھارتی فوجی 14 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔